وزیراعظم 14

وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات، ایران جنگ میں پاکستان کے کردار پر اعتماد میں لیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) خطے کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی کے معاملے پر وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں اہم بیٹھک کا انعقاد کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی شرکت کی، اس موقع پر حکومتی وزراء بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کئے گئے اقدامات پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم نے ایران جنگ میں پاکستان کے کردار پر بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ کو صوبوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی آج شام ایوان صدر میں ملاقات ہوگی، جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور سمارٹ لاک ڈاؤن پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی سے متعلق فیصلے پر آصف علی زرداری کو آگاہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں