فیاض الحسن چوہان

وزیراعظم اور آرمی چیف کی قیادت میں ہم متحد ہیں، فیاض الحسن چوہان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پنجاب حکومت کے ترجمان اور وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی قیادت میں ہم متحد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان اور وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کا دن ہے، ٹی ٹی پی، داعش یا کوئی بھی جنگ ہو پاک فوج کے جوان اور آفیسر سینہ تان کر لڑتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ سمجھتے تھے کہ پاکستانی افواج اور عوام میں خلیج پیدا کر دیں گے وہ سب لوگ آج نامراد ہیں، را کی تمام چیزیں ناکام ہیں، ان سب کو ناکام کرنے والے ہمارے شہدا ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ کل ٹی ٹی پی اور داعش نے دھماکہ کیا تھا، ان سب کے پیچھے بھارتی حکومت اور را ہے، قیامت تک یہ لوگ پاکستان کا کچھ نہیں کر سکتے۔پنجاب حکومت کے ترجمان اور وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نےمزید کہا ہے کہ ہم وزیراعظم اور آرمی چیف کی قیادت میں ہم متحد ہیں۔