کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کیلئے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کوئٹہ ائیر پورٹ پر قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔