وزیراطلاعات 108

وزیراطلاعات نے سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے کو نیا ڈرامہ قرار دیدیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے کو نیا ڈرامہ قرار دیدیا ۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ ابوبچاؤ ڈرامے کی ناکامی کے بعد مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ سٹیج کیا ، اس ڈرامے کے تمام کردار ہی پٹ چکے ہیں ان سیاسی آوارہ گردوں کا نہ کوئی نظریہ کوء راستہ نہ ہی منزل ہے ۔

انہوںنے کہاکہ بھٹکی ہوئی روحوں کی طرح کبھی ایک ڈگر پھر دوسری ڈگر عمران خان پر تنقیدکافی نہیں اپنا پروگرام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں