راجن پور(رپورٹنگ آن لائن)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اب حکومتی وزراءکی تبدیلی سے کام نہیں چلے گا، پورا ٹبر تبدیل کرناپڑے گا۔
یہ بات امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے راجن پو رمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنانے میں جماعتِ اسلامی نے اصولوں کے مطابق ووٹ دیا۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے مزید کہا ہے کہ ایک طرف 18ووٹ تھے اور دوسری طرف 22ووٹ تھے، تو اس میں کوئی نئی بات نہیں تھی۔سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)میں ہونے والا تماشہ اوروں کی طرح ہم بھی دیکھ رہے ہیں۔