اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزارت داخلہ نے چیف جسٹس (ر)گلزار احمد کو فول پروف سیکورٹی دینے کی منظوری دے دی،نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کو فول پروف سیکورٹی دینے کی منظوری دے دی ہے، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد جسٹس (ر)گلزار احمد کو رینجرز اور پولیس کی ٹیم پر مشتمل سیکورٹی اسکواڈ دیا جائے گا،
سابق چیف جسٹس گلزار احمد نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل 27جنوری کو وزارت داخلہ کو ایک مراسلہ لکھا تھا جس میں انہوں نے اپنی اور اپنے اہلخانہ کی مکمل سیکیورٹی کا تقاضا کرتے ہوئے موقف پیش کیا تھا کہ انہوں نے دہشت گردی، ماورائے عدالت قتل سمیت کئی ہائی پروفائل مقدمات کے علاوہ اقلیتوں کے حقوق، تجاوزات سمیت کئی حساس مقدمات کے فیصلے کیے ہیں، اس لیے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی گھر اور سفر کے دوران رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔