عبدالرزاق داؤد 201

وزارت تجارت آئندہ ہفتے سے پاک افغان پی ٹی اے پر اسٹیک ہولڈرز سے گفتگو کا آغاز کرے گی،مشیر تجارت

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاہے کہ وزارت تجارت آئندہ ہفتے سے پاک افغان پی ٹی اے پر اسٹیک ہولڈرز سے گفتگو کا آغاز کرے گی۔ اپنے بیان میں مشیر تجارت نے کہاکہ پاک افغان پی ٹی اے میں رکھی جانے والی اشیاء پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہوگی، انجینئرنگ ، فارما ، سیمنٹ ، بلڈنگ میٹریلز ، پھلوں اور سبزیوں کی برآمد پر توجہ دی جائے گی۔مشیر تجارت نے کہاکہ اسٹیک ہولڈرز سے درخواست ہے کہ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کیلئے تیار رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں