چودھری فواد 225

وزارت اطلاعات نے میڈیا اداروں کو سترکروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کر لی ہے، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات نے میڈیا اداروں کو سترکروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کر لی ہے، ان ادائیگیوں سے میڈیا ورکرز کے مالی مسائل میں کمی آئی ہے اور اداروں کو تحفظ ملا ہے، اب بھی ادارے اگر تنخواہیں نہیں دیتے تو زیادتی ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ وزارت اطلاعات نے وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق میڈیا اداروں کو سترکروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کر لی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بقایاجات ایک طویل عرصے سے ادا نہیں کئے گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ ان ادائیگیوں سے میڈیا ورکرز کے مالی مسائل میں کمی آئی ہے اور اداروں کو تحفظ ملا ہے، اب بھی ادارے اگر تنخواہیں نہیں دیتے تو زیادتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں