فواد چوہدری

وزارتِ اطلاعات و نشریات سرمایہ کاری بورڈ کا بھرپور ساتھ دے گی، فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سرمایہ کاری بورڈ کا دورہ کیا اور وزیر مملکت و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد اظفر احسن اور سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر سے ملاقات کی ۔ وزیر اطلاعات کو سرمایہ کاری بورڈ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے متعارف کردہ ریفارمز کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ سرمایہ کاری بورڈ کا چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو مزید سہولت فراہم کر نے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات نے سرمایہ کاری بورڈ کی کارکردگی کو سراہا،وزارتِ اطلاعات و نشریات سرمایہ کاری بورڈ کا بھرپور ساتھ دے گی۔