سندھ ہائیکورٹ 26

ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورنر باڈی کی تشکیل کیخلاف درخواست ،عدالت نے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورنر باڈی کی تشکیل کیخلاف درخواست پر نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو محکمہ لیبر میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورنر باڈی کی تشکیل کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کا کام مزدروں کی فلاح و بہبود کے فیصلے کرنا ہے۔ بورڈ میں 4 مزدور نمائندے بھی شامل کرنے تھے۔ لیکن مزدوروں کی جگہ بینک ملازم ایگریکلچر ملازم شامل کیئے گئے۔ ملازمین کی انشورنس کی مد میں جاری کردہ 8 ارب روپے کی رقم میں خرد برد ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سکھر ہائیکورٹ نے ورکرز ویلفیئر میں مبینہ کرپشن سے متعلق انکوائری کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اس انکوائری کا کیا بنا اب تک۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف دیا کہ اربوں روپے کی کرپشن کی انکوائری چل رہی ہے۔ 8 ارب روپے کرپشن کی انکوائری چل رہی ہے۔ جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو بہت بڑی رقم ہے، ہمیں تو بتایا جاتا ہے پاکستان غریب ملک ہے۔ حکومت تو کفایت شعاری کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن یہاں تو اربوں روپے ہڑپ کیئے جا رہے ہیں۔ عدالتوں کو کہا گیا کہ جمعے کے روز بھی بند کریں۔ جہاں سے انصاف ملنا تھا وہاں بھی ایک دن کم کیا گیا۔ لیکن یہاں تو اربوں روپے کرپشن اور لوٹ مار ہے۔ کسی کو کوئی پرواہ تک نہیں ہے۔ سرکاری نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں