سرگودہا یونیورسٹی 216

ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2021ء میں سرگودہا یونیورسٹی کی درجہ بندی +1001 پر برقرار

سرگودہا (ر پورٹنگ آن لائن)ٹائم ہائر ایجوکیشن (ڈبلیو)ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2021ء میں سرگودہا یونیورسٹی نے اپنی درجہ بندی

+1001پر برقرار رکھی ہے۔اس یونیورسٹی کوپاکستان میں 10ویں نمبرپر رکھا گیا ہے۔ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2021ء میں 93ممالک

اور خطوں میں 1500سے زیادہ یونیورسٹیاں شامل ہیں جو اس کی درجہ بندی کے معیار کو اہل قرار دیتی ہیں۔معیارات، تعلیم،

تحقیق،علم کی منتقلی اور بین الاقوامی نقطہ نظر سے متعلق 13کارکردگی کے اشارے پر مبنی تھے۔یونیورسٹی آف سرگودہا اپنے درس

وتدریس کے معیار کے لیے 706،بین الاقوامی نقطہ نظر کے لیے 806،صنعت آمدنی کے لیے 1087،تحقیقی حوالوں کے لیے

1313جبکہ تحقیق کے لیے 1375نمبرز پر ہے۔حالیہ برسوں میں سرگودہا یونیورسٹی نے اپنے عالمی پروفائل کو بڑھانے کے لیے بڑی

ادارہ جاتی اور تعلیمی اصلاحات کی ہیں ۔اس کے نتیجہ میں 2020میں اس کو ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا کی +401ینگ یونیورسٹی،

ایشیاء میں +401یونیورسٹی ،اُبھرتی ہوئی معیشتوں میں +500یونیورسٹی ،ایس جی ڈی پر اس کے اثرات کے لحاظ سے

+600یونیورسٹی ،اور+1000یونیورسٹی کے طور پر درجہ دیا گیا ہے۔دنیا میں یونیورسٹی کو 2019-2020ء کے لیے کیو ایس

ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں 450-401ایشین یونیورسٹی بھی رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں