اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ورلڈ کلائمٹ ایکشن سمٹ 12 دسمبر کو برطانیہ میں ہوگی،وزیراعظم عمران خان نے کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب کی برطانوی دعوت قبول کر لی۔عمران خان 12 دسمبر کو ورلڈ کلائمٹ آکشن سمٹ میں ویڈیو لنک خطاب کریں گے ،وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی ماحول دوست پالیسیوں کو اْجاگر کریں گے ،عمران خان بلین ٹری منصوبے اور چمپئن سٹی منصوبوں پر بات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق گرین پاکستان ،نیشنل پارکس اور توانائی دوست منصوبوں پر بھی اظہار خیال کریں گے،کانفرنس سے خطاب کے حوالے سے وزیراعظم نے آئندہ ہفتے مشاورتی اجلاس بلالیا۔
