ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 69

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: کیا پاکستان اب فائنل سے باہر ہوگیا؟

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے رواں سائیکل میں 10 ٹیسٹ میچز باقی ہیں اور متعدد ٹیمیں فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں، جن میں جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور بھارت مضبوط امیدوار ہیں۔درج ذیل دی گئی صورتوں میں بتایا گیا ہے کہ کونسی ٹیم کس طرح ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر سکتی ہے۔ٹاپ پوزیشن پر موجود جنوبی افریقا کے اس سائیکل میں اب صرف پاکستان کے خلاف دو میچز بچے ہیں۔

سری لنکا سے 0ـ2 سے سیریز جیتنے کے بعد ٹاپ پوزیشن پر آنے والی پروٹیز کو فائنل میں جگہ پکی کرنے کے لیے اب رواں ماہ 26 تاریخ سے سینچورین میں شروع ہونے والی سیریز میں صرف ایک جیت درکار ہے۔ سیریز 1ـ1 سے برابر ہونے کی صورت میں ان کی فتح کی شرح 63.11 فی صد ہوگی جس کے بعد صرف آسٹریلیا یا بھارت کی ٹیم اس سے یہ پوزیشن چھین سکتی ہوں گی۔اگر دونوں ٹیسٹ ڈرا ہوجاتے ہیں تو جنوبی افریقا کا سائیکل 58.33 فی صد پر مکمل ہوگا اور اگر بھارت آسٹریلیا کو 2ـ3 سے شکست دے دیتا ہے اور آسٹریلیا سری لنکا کو سری لنکا میں 0ـ2 سے شکست دے دیتا ہے تو آسٹریلیا (60.53) اور بھارت (58.77) دونوں جنوبی افریقا سے اوپر نکل جائیں گے۔اگر جنوبی افریقا پاکستان سے سیریز 0ـ1 سے ہار جاتا ہے تو پھر پروٹیز کو اس امید پر رہنا پڑے گا کہ آسٹریلیا بھارت کے خلاف سیریز کے باقی میچز میں دو سے زیادہ میچز نہ جیتے یا بھارت کو ایک جیت اور ایک ڈرا سے زیادہ کچھ نہ ملے۔دوسری جانب اگر بھارت آسٹریلیا میں مزید دو فتح اور ایک ڈرا سمیٹ لیتا ہے تو آسٹریلیا کے سری لنکا کے خلاف 0ـ2 سے جیتنے کے باوجود بھارت کی جگہ فائنل میں پکی ہوگی۔

اس سب میں پاکستان کے فائنل کھیلنے کی انتہائی کمزور امید ہے۔ اگر پاکستان اپنے باقی چار میچز جیت جاتا ہے تو ٹیم کا سائیکل 52.38 پر مکمل ہوگا جو کہ جنوبی افریقا (52.78) معمولی سا کم ہے اور اگر جنوبی افریقا ایک پوائنٹ گنوا کر 52.08 پر آجاتا ہے اور دیگر میچز کے نتائج پاکستان کے حق میں آجاتے ہیں تو پاکستان کے پاس آسٹریلیا یا بھارت کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کا چانس موجود ہے۔ تاہم، تمام تر امکانات کے باوجود عملی طور پر پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں