ثقلین مشتاق 8

ورلڈکپ کھلاڑی صلاحیتوں کے مطابق کھیلے تو کچھ بڑا کرسکتے ہیں، ثقلین مشتاق

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں کھلاڑی صلاحیتوں کے مطابق کھیلے تو کچھ بڑا کرسکتے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق سرکاری چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا کہ میں تھوڑا سا مختلف سوچتا ہوں، یہ جتنے بھی کھلاڑی ہیں اگر یہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں اور انھیں کلیئرٹی اور ایشورنس دی جائے اور انھیں کہا جائے کہ تم جاکر کھیلو تو یہ بہتر کرسکتے ہیں کیونکہ یہ سارے کھلاڑی خود بن کر اوپر آئے ہیں اور ان کو اپنا خود کھیلنا آتا ہے لیکن آپ جب کچھ چیزیں تھوپ دیتے ہیں تو ان کے اندر کی صلاحیت بیٹھ جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پتا نہیں کیوں میں بڑے عرصے سے یہ بات کہتا چلا آرہا ہوں اور میرا یقین بھی ہے اس پر مجھے لگتا ہے کہ ان پلیئرز کے ساتھ ویسی کمیونیکیشن نہیں کی جاتی ،نیٹ پر بیٹھ کر ان سے بات کی جائے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ یہ کھلاری کچھ آپ کو اسپیشل دکھا سکتے ہیں کیوں کہ پاکستان کھلاڑی محلوں اور سڑکوں پر کھیلتے ہیں کسی کے پاس گیند نہیں ہے تو کسی کے پاس بلا نہیں ہے یہ مانگ تانگ کر کھیلتے ہیں یہ سارے بچے وہی ہیں۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ آپ نے ان کو ہائی پرفارنس سینٹر میں ڈالا اور یہ بچے وہاں سے بن کر نکل کراوپر آئے ہیں یہ کرسکتے ہیں، یہ اس بات پر منحصر ہے کہ کوچز انھیں کیسے دیکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں