اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وباکے باوجود ہماری معیشت کے لیے اچھی خبریں آ رہی ہیں،ترسیلات گزشتہ ستمبرسے 31 فیصد جبکہ اگست 2020 سے 9 فیصد زیادہ ہیں،الحمدللہ، یہ لگاتار چوتھا مہینہ ہے کہ یہ ترسیلات 2 ارب ڈالرز سے زیادہ رہیں۔
سماجی وابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وبا کے باوجود ہماری معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری ہے۔
ستمبر2020 میں بیرون ملک سے ہمارے محنتی پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر2.3 ارب ڈالرکی سطح تک پہنچیں جوگزشتہ ستمبرسے 31 فیصد جبکہ اگست 2020 سے 9 فیصد زیادہ ہیں، الحمدللہ۔ یہ لگاتار چوتھا مہینہ ہے کہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالرسے زیادہ رہیں۔