واپڈا آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی

واپڈا آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے اجلاس عام کا انعقاد

لاہور(کامرس رپورٹر) واپڈا آفیسرز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ لاہور کا سالانہ اجلاس عام 2022ء منعقد ہوا، جس میں عہدیداران سمیت تمام ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں تمام ایجنڈا متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ ایجنڈے کے دوران سوال و جواب کے سیشن کے دوران تمام ممبران نے اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کیا ۔اجلاس میں محکمہ کوآپریٹو کی طرف سے اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سید مزمل حسین شاہ، انسپکٹر کوآپریٹو شرافت علی، سب انسپکٹر تنویر شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں ممبران نے سوسائٹی میں سکیورٹی، وال بائونڈری، کنکریٹ سڑکیں اور دیگر ترقیاتی کام کروانے پر صدر ملک منظر عباس کھوکھر کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم تیس سال سے بہت پریشان تھے لیکن صدر ملک منظر عباس کھوکھر نے تمام ترقیاتی کام اور مسائل حل کر کے سوسائٹی کو چار چاند لگا دیئے ہیں، ہم ان کے بیحد مشکور ہیں۔

اس موقع پر صدر ملک منظر عباس کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے ممبران سوسائٹی کے لئے ہر وقت کھلے ہیں اور انشاء تعالیٰ سوسائٹی کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائوں گا، سوسائٹی کو لاہورکی بہترین سوسائٹیوں میں شامل کرنا میری خواہش ہے ۔