،احسن افضل 11

والد میرے لیے محنت کی بڑی مثال ہیں،احسن افضل

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)اداکار جان ریمبو (افضل خان)کے صاحبزادے احسن افضل نے کہاہے کہ والد میرے لیے محنت کی بڑی مثال ہیں۔تفصیلات کے مطابق اداکار احسن افضل نے حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی اور اس دوران شوبز سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی محنت کا موازنہ والد کی محنت سے کرتے ہین،

میں نے والد کی محنت جتنا ایک انچ بھی کام نہیں کیا ہے، ان کی محنت بہت تھی۔احسن افضل نے کہا کہ جس طرح والد نے کیریئر شروع کیا اور وہ شوبز سے کسی کے نہ ہونے کے باوجود اسٹار بن گئے۔اداکار نے کہا کہ والد میرے لیے محنت کی سب سے بڑی مثال ہیں اور اب میں، میرے والدین ٹی وی پر کام کررہے ہیں جس سے میں والدین کے کام کو دیکھتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں