لاہور(رپورٹنگ آن لائن )اداکار عامر قریشی نے کہاہے کہ اپنے والد مصطفی قریشی کی مخالفت کے باوجود شوبز کی دنیا میں قدم رکھا، والد نہیں چاہتے تھے میں شوبز میں آئوں جبکہ میرا یہ شوق تھا ،میں نے والد سے کہا تھا یا آپ کو اپنے پیشے سے یا اپنے بیٹے دونوں میں سے کسی ایک سے پیار نہیں ۔
ایک انٹر ویو میں عامر قریشی نے کہا کہ میں گلوکاری بھی کی ہے جبکہ بطوررائٹر بھی محنت کی ،اسی طرح میوزک بھی مرتب کیا ہے۔عامر قریشی نے بتایا کہ میں نے یو کے میں دو شارٹ فلمیںبھی کی ہیں، میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ جس بھی شعبے میںکام کروں وہاں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائوں اورالحمد اللہ مجھے اپنے خوابوں کی تعبیر ملی ہے ۔









