سنجے دت 125

والد سخت آدمی تھے، راکی کی شوٹنگ کے دوران لنچ کرنے پر غصہ ہوگئے تھے، سنجے دت

ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ کی ایکشن فلموں کے معروف اداکار سنجے دت نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز فلم راکی سے کیا تھا، مئی 1981 میں ریلیز ہونیوالی اس فلم کی ڈائریکشن سنجے دت کے والد سنیل دت نے دی تھی، جبکہ سنجے فلم کے ہیرو تھے اور اس فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی سنجے معروف سٹار بن گئے۔تاہم اس فلم کے حوالے سے انھوں نے اپنے آنجہانی والد سے وابستہ بعض یادوں کا تذکرہ بھی کیا اور کہا کہ ان کے والد سیٹ پر ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت غصہ کرتے تھے۔سنجے دت نے کہا کہ وہ فلم کے سیٹ پر اپنے والد کو سر کہا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ راکی میں کام کرنا خاصا مشکل ٹاسک تھا اس کی خاص وجہ یہ تھی کہ فلم کے ڈائریکٹر میرے والد تھے۔ ایک مرتبہ فلم کی شوٹ کے دوران والد کے اسسٹنٹ فاروق بھائی میرے پاس آئے اور کہا کہ سنجے ہمارے پاس لنچ بریک نہیں ہے لیکن تم جائو اور کچھ کھالو، اس دوران میں کھانا کھا رہا تھا کہ ڈیڈ شوٹ کیلئے تیار ہوگئے اور پوچھا کہ سنجے کہاں ہے؟

جس پر فاروق بھائی نے کہا کہ وہ لنچ کررہے ہیں۔ بس پھر کیا تھا والد ناراض ہوگئے اور کہا کہ جائو اسے اسی وقت واپس بلائو، جبکہ وہ مجھ پر زور زور سے چلا کر ناراض بھی ہوتے رہے کہ تمہیں کس نے اس کی اجازت دی جبکہ انھوں نے ڈانٹتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ نہیں سمجھنا کہ تم سنیل دت کے بیٹے ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں