اداکارہ رمشا خان

والدین کی خواہش تھی کہ میں ڈاکٹر بنوں، اداکارہ رمشا خان

کراچی ( آن لائن ) پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ رمشا خان نے کہا ہے کہ ان کے والدین چاہتے تھے کہ میں ڈاکٹر بنوں لیکن میں نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی، بزنس بھی پڑھا اور شوبز میں آگئی۔اپنے ایک انٹرویومیں رمشا خان نے بتایا کہ میری والدہ تعلیم کے معاملے میں خاصی سخت تھیں لیکن ان کے مقابلے میں والد نے کبھی ہم بہن بھائیوں پر روک ٹوک نہیں لگائی۔