لاہور (رپورٹنگ آن لائن) اقرا روضة الاطفال فانڈیشن سمن آباد کی بیسویں سالانہ تکمیل حفظ قرآن مجید تقسیم نشان اقراء تقر یب کا انعقاد مقامی ہوٹل میں ہوا، تقریب میں آمد پرنائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ، رہنما ء مسلم لیگ چوہدری باقر حسین ،ہنماء مسلم لیگ چوہدری طارق، حافظ نعمان ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری صداقت وڑائچ ،انٹرنیشنل کرکٹ ایمپائر راشد ریاض سمیت دیگر مہمانوں کاڈائریکٹراقرا حافظ قاضی عبدالودود نے استقبال کیا ، تقریب بچو ں نے مختلف ٹیبلو پیش کیے اور تقاریر کیں، مہمانو ں نے قرآ ن مجید حفظ کرنے والے خو ش نصیبوں میں شیلڈ تعریفی اسناداور انعامات تقسیم کیے۔
خطاب کر تے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلو چ نے کہاکہ والدین اپنے گھروں کا ماحول تعلیمی اور دینی بنائیں، دینی تربیت، کردار سازی اور قرآنی تعلیم سے وابستگی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو روشن بناتی ہے،،موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ اسی صورت ممکن ہے کہ قرآن کو زندگی کا حقیقی دستور بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقرا روضة الاطفال فانڈیشن جیسے ادارے معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ آخر میں انہوں نے سکو ل کے ڈائر یکٹرحافظ قاضی عبدالودود، طلبہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قرآن کی تعلیم کو عام کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔









