واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکا کے سابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا، نامزدگی کی توثیق کیلئے نائب صدر جے ڈی وینس کو فیصلہ کن ووٹ ڈالنا پڑا۔
امریکی میڈیاکے مطابق تین ری پبلکن سینیٹرز لیزا مرکوووسکی، سوسن کولنز اور مچ مکونکل نے بھی اسکینڈلز کا شکار ہیگسیتھ کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔
ہیگسیتھ امریکی ٹی وی کے جارحانہ میزبان تھے، انہوں نے انہی صلاحیتوں کو پنٹاگان میں لانے کا عہد کیا ہے۔نامزدگی کے بعد 44برس کے پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکا کو اولیت دی جائے گی۔
دوسری جانب سینیٹ نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کیلئے جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوئم کی توثیق کردی۔









