واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن)امریکا نے ایسے کسی بھی خطرے سے خبردار کیا ہے جو عراق میں اس کے فوجیوں کو لپیٹ میں لے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ انتباہ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے عراق میں عین الاسد فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کے اعتراف کے بعد سامنے آیا ۔
وائٹ ہائوس کے ذرائع نے بتایا کہ واشنگٹن عراق میں اپنی افواج کے لیے کسی بھی خطرے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ ان کا ملک کسی بھی خطرے کے حوالے سے اپنی افواج کے دفاع کا حق رکھتا ہے خواہ یہ خطرہ عراق میں ہو یا شام میں !۔