بائیڈن

وائٹ ہائوس چھوڑنے سے پہلے بائیڈن کی الوداعی سیلفی

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)اپنی مدت صدارت کے اختتام پر وائٹ ہاس چھوڑنے سے پہلے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی اور اپنی اہلیہ جِل کی لی گئی ایک تصویر پوسٹ کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بائیڈن نے ایکس سابقہ ٹویٹر پر لکھا کہ “سفر کے لیے نئی سیلفی۔ امریکہ ہم آپ سے پیار کرتے ہیں”۔

تصویر میں 82 سالہ بائیڈن اور ان کی اہلیہ 73 سالہ جِل کو وائٹ ہائوس میں برف سے ڈھکے باغ کے پس منظر میں مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔