اوکاڑہ
( شیر محمد)یونیورسٹی آف اوکاڑہ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز اور سیکیورٹی آفس کے زیراہتمام ٹریفک رولز سے متعلق آگاہی کے بارے میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا، سیمینار کا مقصد طلباء میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو پروان چڑھانا تھا، اس موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور نظم و ضبط کی پیروی کرتے ہوئے معاشرے میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد پر زور دیا، انہوں نے ڈاکٹر شعیب سلیم، ڈائریکٹر طلباء کے امور سمیت منتظمین کی تعریف کی,
ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد دانش نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد شہریوں کے تحفظ، سڑکوں پر نظم و ضبط اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہے، ٹریفک قوانین کی پابندی نہ صرف حادثات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ شہریوں میں ذمہ داری اور شعور بھی پیدا کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ رفتار کی حد، لین ڈسپلن، سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کا استعمال کیا جائے تو جان لیوا حادثات سے بچا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ کم عمر ڈرائیونگ، غلط اوور ٹیکنگ اور موبائل فون کے استعمال سے اجتناب از حد ضروری ہے









