وائس چانسلر 10

وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین کی زیر نگرانی سیرت النبی سیمینار کا انعقاد

اوکاڑہ

( شیر محمد)شعبہ علوم اسلامیہ کے پروفیسرز نے بامقصد اور روح پرور سیمینار میں حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کی روشنی میں صبر و استقامت کی اہمیت کو اجاگر کیا، سیمینار میں اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات، علما اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی صبر، برداشت اور ثابت قدمی کا کامل نمونہ ہے،

مکی دور کی مشکلات ہوں یا مدنی دور کے چیلنجز، آپ ﷺ نے ہر مرحلے پر صبر و استقامت کے ذریعے اسلامی تعلیمات کو فروغ دیا اور امت کے لیے بہترین عملی مثال قائم کی، دیگر مقررین نے کہا کہ کے نوجوان سیرتِ رسول ﷺ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنا کر معاشرے میں برداشت، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں، مقررین نے کہا کہ صبر نہ صرف فرد کی شخصیت کو مضبوط بناتا ہے بلکہ یہ معاشرتی استحکام اور قومی ترقی کی بنیاد بھی ہے، سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں