اسد عمر 220

وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے معاشی سرگرمی متاثر کیے بغیر فوری اقدامات کی ضرورت ہے، اسد عمر

اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) نے کورونا کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کے لیے اضافی اقدامات پر غور کیا ہے۔ ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے معاشی سرگرمی متاثر کیے بغیر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کو لے کر ابھی ہم اس مرحلے پر ہیں جہاں بروقت فیصلے نہ کیے گئے تو صورت حال خطرناک حد تک پہنچ سکتی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کے حوالے سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد میں زیادہ سختی کی ضرورت ہے۔ این سی او سی کی میٹنگ میں اہم تجاویز رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں