شاہ محمود قریشی

ن لیگ کے مزید 2 سے 3 ایم پی ایز استعفے دینے والے ہیں، شاہ محمود قریشی

ملتان(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعوی کیا ہے کہ ن لیگ کے ایک ایم پی اے نے استعفی دے دیا ہے جبکہ مزید دو سے تین ایم پی ایز استعفے دینے والے ہیں،

ضمنی الیکشن کے روز ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ کے جلسہ میں سرکاری وسائل استعمال ہوئے، الیکشن کمیشن کو سرکاری وسائل کے استعمال کا جائزہ لینا چاہیے،انہوں نے کہا کہ دو سے تین پولنگ اسٹیشنوں پر شکایات موصول ہوئی ہیں لیکن میں کسی پر بلاوجہ الزام نہیں لگاﺅں گا،

ضلعی انتظامیہ غیرجانبدار ہے اور اس وقت پولنگ پرامن طریقے سے جاری ہے،شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہانہوں نے یہ بھی کہا کہ کون جیت رہا ہے اس وقت یہ بات کہنا قبل از وقت ہے لیکن پنجاب کی صورتحال میں تبدیلی ضرور آئی ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اس وقت دونوں جماعتوں کے اراکین برابر ہیں، اب ضمنی الیکشن میں جس کا پلڑا بھاری ہوگا پنجاب اس کا ہوگا۔