فلاپ شو

ن لیگ کے لاہور میں فلاپ شو نے نواز شریف کی ہاری ہوئی سیاست کا بھانڈہ پھوڑ دیا، شہزاد اکبر کا بیان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ن لیگ کے لاہور میں فلاپ شو نے نواز شریف کی ہاری ہوئی سیاست کا بھانڈہ پھوڑ دیا، اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ زندہ دلان لاہور نے مودی کے یار کی سیاست مسترد کردی صاف ظاہر ہے مسلم لیگ اب نواز شریف اور انکی ضدی اولاد کے جرائم کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے۔