شاہد خاقان عباسی

ن لیگ کسی ڈیل اور غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنے گی ، شاہد خاقان عباسی

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ کسی ڈیل اورغیرآئینی کام کاحصہ نہیں بنے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ روپے کی قدرمیں 15 فیصد کمی ہوئی ، خفیہ ملاقاتوں کی ضرورت نہیں، ملک چل نہیں رہا ، اب کوئی ملاقات نہیں ہو گی ، جوبات ہونی ہ ےعوام کے سامنے ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی بات کریں جوآج بھی بھارتی مظالم کاشکارہے ، حکومت نےعجلت میں آرڈیننس کےذریعے قانون بنایا ، نوازشریف علاج کروا کرملک آئیں گے ، ملکی مسائل کا واحد حل فوری صاف اورشفاف انتخابات ہیں ، بلوچستان میں تبدیلی 2018 میں آئی تھی ، اب تبدیلی پرتبدیلی آئی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے مزید تبدیلیوں پرتبدیلیاں آئیں گی ، مہنگائی سے ہرشخص پریشان ہے ، پیٹرول کی قیمت عمران خان نہیں آئی ایم ایف بڑھارہا ہے ، ملکی معاملات عمران خان نہیں آئی ایم ایف چلارہاہے ، آئی ایم ایف جوحکم دیتاہےعمران خان اس پرعمل کرتے ہیں ، آئی ایم ایف جو حکم کرتا ہے ماننا پڑتا ہے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کےبیانات عقل پرمبنی نہیں ہوتے ، عمران خان کے بھارت سے دوستانہ تعلقات کی خواہش بہت پرانی ہے ، وزیراعظم عمران خان کواس طرف سے کوئی جواب نہیں آتا ، نیب آرڈیننس کے تحت کوئی ریلیف نہیں مانگیں گے ، نیب آرڈیننس میں ابہام ہے،جج بھی پریشان ہیں کیا فیصلہ دیں ، نیب آرڈیننس کا مقصد موجودہ چیئرمین کی مدت میں توسیع کرناتھا۔