اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ ن نے حکومت پر 3سال کی کارکردگی دکھانے کیلئے بھارتی ویب سائٹ کی تصویریں استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ن لیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ‘جعلساز کے تین سال’ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کے منصوبے بھارتی پورٹل کی چوری شدہ تصاویر پرمبنی ہیں، اگر کوئی نیا منصوبہ لگایا ہوتا، عوام کو ریلیف دیا ہوتا تو اس کی تصویر اور ثبوت بھی ہوتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی 3 سال کی کارکردگی صرف مہنگائی، بیروزگاری، غربت، پارلیمان کو تالا، اپوزیشن کی گرفتاریاں اور آزادی اظہار کا قتل ہے۔
