شہباز گل

(ن) لیگ نے ہمیشہ مک مکا ، ڈیل کی سیاست کی ہے ، شہباز گل

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ مک مکا اور ڈیل کی سیاست کی نظریاتی لیڈر معافی مانگ کر جدہ نہیں بھا گتے ۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال کے بیا ن پر ردعمل دیتے ہو ئے انہو ںنے کہا کہ (ن)لیگ جو کر رہی ہے وہ لو ٹ مار بچانے کی کوشش ہے کیونکہ ن لیگ نے ہمیشہ مک مکا اور ڈیل کی سیاست کی ہے ان کی ساری بھا گ دوڑ ڈیل کےلئے ہے جدوجہد اور مزاحمت نظریاتی جماعتوں کا کام ہے نظریاتی لیڈر معافی مانگ کر جدہ نہیں بھا گتے ۔

ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کبھی بھی الگ نہیں تھیں دونوں پارٹیاں نورا کشتی سے عوا م کو بے وقوف بناتی رہیں