سیالکوٹ (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ قومی اداروں کومسلسل نشانہ بنارہی ہے،ن لیگ کی سیاست کامحوران کی زبان سے آشکارہوگیاہے،ن لیگ کے سینیٹرزنے پیپلزپارٹی کی پیٹھ میں چھراگھونپا، ن لیگ کوجمہوریت اس وقت چاہیئے جب یہ اقتدارمیں ہوں ن لیگ کی صفوں میں اضطراب ہے۔
اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ نے سیاسی اختلافات کوملک دشمنی سے جوڑدیاہے،ن لیگ قومی اداروں کومسلسل نشانہ بنارہی ہے،ن لیگ کی سیاست کامحوران کی زبان سے آشکارہوگیاہے،میاں لطیف نے خود اپنے بیانیے کی قبر کھودی،ن لیگ کے سینیٹرزنے پیپلزپارٹی کی پیٹھ میں چھراگھونپا،ن لیگ نے سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کودھوکادیا،ن لیگ کے قریب جمہوریت کامقصداقتدارکاحصول ہے،ن لیگ کی پاکستان کوکمزورکرنے کی سازش بے نقاب ہوگئی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ کوجمہوریت اس وقت چاہیئے جب یہ اقتدارمیں ہوںن لیگ کی صفوں میں اضطراب ہے۔