فیاض الحسن چوہان

ن لیگ حسب روایت حمزہ شہباز کی بیماری پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کر رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ حسبِ روایت حمزہ شہباز کی بیماری پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حکومت نے فوری طور پر جناح ہسپتال کے پروفیسر عباس رضا کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا کی منفی سوچ اور فکر قوم کے سامنے آشکار ہو گئی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کا پہلے نجی لیب اور دوسری دفعہ سرکاری سطح پر کیا گیا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ بزدار حکومت نے فوری طور پر جناح ہسپتال کے پروفیسر عباس رضا کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔اعلی پائے کے ڈاکٹرز اور پروفیسرز حمزہ شہباز کا مکمل طبی معائنہ کریں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دل کی بات آخر لب پر آ ہی گئی۔ مولانا کہتے ہیں اے پی سی طے کرے سارا حلوہ حکومت کھائے گی یا ہمیں حصہ دیا جائے گا۔

مولانا قوم کی دولت اور ملکی خزانے کو ہمیشہ حلوہ سمجھتے رہے ہیں۔ وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن یاد رکھے عمران خان نہ خود کرپشن کرتے ہیں، نہ کسی دوسرے کو کرنے دیتے ہیں۔ عمران خان ریاست کے خزانے کے امین ہیں، خیانت نہیں کریں گے۔