اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹرشہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا ، اسلم گل کے پاس پیپلزپارٹی کا ٹکٹ نہ ہوتا تو زیادہ ووٹ پڑتے، لاہورضمنی الیکشن میں 4 لاکھ سے زائد ووٹ تھے 87 ہزار پڑے۔
این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے نتائج پراپنا ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کل لاہور میں 18 فیصد سے کم عوام نے ووٹ ڈالا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔ ڈاکٹرشہبازگل نے کہاکہ نوجوانوں کو موقع دینا عمران خان کا وژن ہے، کھیل کسی بھی قوم کی ز ندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اسپورٹس کسی بھی قوم کیلئے اہم ہے، کھیلوں کی وجہ سے قومیں فخرکرتی ہیں، کھیل کو بہت نقصان پہنچایاگیا،میدان آباد نہیں تھے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہاکہ معیشت بہتر ہورہی ہے،حکومت ہرشعبے میں کام کرے گی،ہمیں 3 سال اس گند کو صاف کرنے میں لگے۔