فرخ حبیب 172

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو ہر صورت اپنے اکاونٹس کی تلاشی دینا ہوگی، فرخ حبیب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو ہر صورت اپنے اکاونٹس کی تلاشی دینا ہوگی، کون سے فرشتے ہیں جو آپ کے اکاونٹس میں پیسے ڈال گئے، اپنی رسیدیں نکالیں، کوئی قطری خط نہیں چلے گا، اب مریم اور بلاول کو فرار نہیں ہونے دیں گے۔

بدھ کو وزیر مملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے، پارٹی اکانٹس کی اسکروٹنی سے کئی حقائق سامنے آئیں گے، اپنی رسیدیں نکالیں، دوبارہ قطری خط یا جعلی ٹرسٹ ڈید نہ دکھائیں، کونسے ایسے فرشتے تھے جو آپ کے پارٹی اکانٹس میں پیسے ڈال گئے، ان سے سوال پوچھا جائے تو اداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو جسٹس قیوم والے ٹیلیفونک انصاف کی عادت ہے، دونوں پارٹیوں کے اکانٹس سے متعلق عوام کوآگاہ کرتے رہیں گے، دونوں جماعتیں جوتے اتار کر بھاگنے کی حالت میں ہیں، فضل الرحمان نے آج تک اپنی پارٹی کا حساب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا تمام ریکارڈ جمع کرا دیا، سکروٹنی کمیٹی نے کام مکمل کرلیا، الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے، تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے پیڈ ممبر شپ کا طریقہ کار متعارف کرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں