لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ریجیکٹڈ لوگ حکومت پر سلیکٹڈ کا الزام لگا رہے ہیں، (ن)لیگ اندرون پنجاب، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن کی پارٹی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کامیاب ہوئی، اپنی حکومت میں انتخابی جیت ٹھیک، کوئی اور ہو تو دھاندلی کا الزام، دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان کی اپوزیشن کیا کر رہی ہے، اپوزیشن کا سلوگن ہے ابو بچانے نکلے ہیں، ہمارے ساتھ چلیں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا اپوزیشن کا بنیادی ایجنڈا خود کو اور اپنے اہلخانہ کو بچانا ہے، اپوزیشن کی دال میں کچھ کالا نہیں سب کالا ہے، فضل الرحمان نے دھاندلی کی رٹ لگا رکھی ہے، انہوں نے خود ایک دوسرے کے ساتھ دھاندلی کی، یورپی یونین کے مبصرین نے کہا تھا پاکستان میں شفاف الیکشن ہوا۔