لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سیشن عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی حکومت اور ریاستی اداروں کیخلاف تقاریر کرنے کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں سات دنوں کی توسیع کر دی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ جاوید لطیف اپنے وکیل فرہاد علی شاہ کیساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ جاوید لطیف کیخلاف لاہور کے علاقے ٹاﺅن شپ میں بے بنیاد الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،
ان کیخلاف جو الزامات لگائے گئے ہیں ان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ عدالت نے جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کی معیاد میں 6 اپریل تک توسیع کر دی اور پولیس سے مقدمے پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔