لاہور(رپورٹنگ آن لائن )مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کیا کہ ن لیگی ترجمان عمران خان کو اداروں سے لڑانے کی سازش کررہے ہیں۔ وہ جھوٹ پروپیگنڈا پھیلانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔ دوسروں پر الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔
جمعرات کو اپنے بیان میں مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ن لیگی ترجمان چھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔ عوام نے پی ڈی ایم کی سازش کا جو حال 17جولائی کو کیا وہ سب کے سامنے ہے ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اداروں سے لڑانے کی سازش شریف زرداری گینگ کررہا ہے ، عمر سرفراز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگی ترجمان عمران خان پرا لزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میںجھانگیں ، عمران خان ایک ایمانداری اور محب وطن لیڈ رہیں۔