شہباز گل

ن لیگ، پی پی اور فضل الرحمان سینیٹ الیکشن غیر شفاف کروانے پر بضد ہیں ،شہباز گل

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ (ن) لیگ، پی پی اور فضل الرحمان سینیٹ الیکشن غیر شفاف کروانے پر بضد ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پانے بیان میں معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور فضل الرحمان کا شفافیت کے خلاف ڈھٹائی سے ڈٹ جانا یہ واضح کرتا ہے کہ ووٹوں کی خرید و فروخت انفرادی طور پر نہیں ہوتی بلکہ ان تین خاندانوں کے لئیے سینیٹ الیکشن پیسہ بنانے کا سیزن ہے، ہر بکے اور خریدے ووٹ پر یہ حصہ وصول کرتے ہیں۔