قوی خان

نیکی کی ترغیب دینا اچھی بات ہے لیکن خود عمل کر کے دکھانا مشکل کام ہے ‘ قوی خان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ نیکی کی بات کرنا اور اس کی ترغیب دینا اچھی بات ہے لیکن خود عمل کر کے دکھانا سب سے مشکل کام ہے ، نیکی کی ابتداء خود انسان کو اپنی ذات سے کرنی چاہیے ،اگر انسان خود نیکی نہیں کرتا اور دوسروں پر تنقید کرتا ہے تو اس کا دوسرے شخص پر اثر نہیں ہوتا ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ جب ایک شخص خود نماز نہیں پڑھتا لیکن وہ دوسروں کو اس کی جانب کیسے راغب کر سکتا ہے.

اس لئے نیکی اور اچھی باتوں کی ابتداء خود سے کرنی چاہیے اور خدا کی ذات سے دعا کرنی چاہیے کہ آپ کی کہی ہوئی بات میں تاثیر پیدا کر دے جو دوسرے کے دل پر اثر کرے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ اپنے دل کو صاف اور شفاف رکھا جائے اور اس میں کسی کے لئے بغض نہیں ہونا چاہیے ۔