نیپرا 167

نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی‘صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ‘مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر سامنے آ گئی، نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دےدی۔

منظوری مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ذرائع کے مطابق نیپرا نے فیصلہ نوٹی فیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔فیصلہ نوٹی فیکیشن کے مطابق کمی کا ریلیف 3 ماہ کیلئے ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں