نیپرا

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نیپرا نے بجلی48پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی نے جنوری کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 17پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سی سی پی اے کی درخواست پر سماعت کی۔

نیپرا نے موقف سننے کے بعد بجلی48روپے کی یونٹ مہنگی کرنے کی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔بجلی مہنگی کرنے سے صارفین پر9ارب 20کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گاتاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔