محمد رضوان

نیٹ میں تمام ہی بولرز کا سامنا مشکل ترین ہوتا ہے، محمد رضوان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہاہے کہ نیٹ میں تمام ہی بولرز کا سامنا مشکل ترین ہوتا ہے۔

محمد رضوان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کسی بھی بولر کا نام لیے بغیر کہا کہ نیٹ میں تمام ہی بولرز کا سامنا مشکل ترین ہوتا ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ ہمارے پاس تمام ہی کوالٹی کے بولرز ہیں، نیٹ میں کوئی یہ نہیں دیکھتا کہ یہ اپنا بیٹر ہے بس انہوں نے اپنی بھرپور پریکٹس کرنی ہوتی ہے۔