ماسکو(ر پورٹنگ آن لائن)روس نے سیکورٹی امور پر نیٹو سے کہا ہے کہ نیٹو مشرقی یورپ سے نکلے اور میزائل کی تعیناتی کو محدود کرے، تعلقات کی بحالی کے لیے ان پر عمل ضروری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی حکومت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ روس اور مغرب کو تعلقات کی تعمیر نو کے لیے نئے سرے سے آغاز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ برسوں کے دوران امریکا اور نیٹو کی طرف سے سلامتی کی صورتحال کو جارحانہ انداز میں بڑھانے کے لیے جو لائحہ عمل اختیار کیا گیا ہے وہ انتہائی خطرناک اور قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ واشنگٹن اور اس کے نیٹو اتحادیوں کو ہمارے ملک کے خلاف جاری معاندانہ کارروائیاں، بشمول غیر طے شدہ مشقیںاور بحری جہازوں اور طیاروں کی مشقوں کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔ انہیں یوکرائن کی سرزمین پر بھی اپنی عسکری ترقیاتی سرگرمیوں کو روکنے کی ضرورت ہے۔









