روس 167

نیٹو اور یورپی گروپ سے ملاقاتوں کے بعد امریکا سے بات چیت جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ کیاجائے گا،روس

ماسکو(رپورٹنگ آن لائن)روسی نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکا کے ساتھ ہونے والے سکیورٹی مذاکرات کو پیشہ ورانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پیش رفت اور سمجھوتے کی ضرورت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ نیٹو اور یورپی گروپ سے ملاقاتوں کے بعد امریکا سے بات چیت جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ کیاجائے گا۔

سرگئی ریابکوف نے مزیدکہا کہ روس اور امریکا کے درمیان معاہدے کی بنیاد موجود ہے لیکن واشنگٹن کو تصادم کے خطرات کو کم نہیں سمجھنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ روس کی یوکرین کو نیٹو رکنیت نہ ملنے کی خواہش سے متعلق امریکا روس مزاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔روسی نائب وزیرخارجہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کا ردعمل فوجی تکنیکی نوعیت کا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں