شہبازاکمل جندران۔۔۔
موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی ون لاہور تجمل حسین نقوی نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ ریجن سی لاہور کے کمپیوٹر پروگرامر و ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹرکو مطلع کیا ہے کہ دی پراونشل موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کے سیکشن 27 اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے تحت نیو رجسٹریشن اور تبدیلی ملکیت کے وقت تمام گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن لازمی قرار دیدی گئی ہے۔ اور فزیکل انسپکشن کے بغیر گاڑیوں کی رجسٹریشن یا پوسٹ ٹرانزکشن مکمل نہیں ہوگی
اور اس سلسلے میں صرف انسپکٹر طارق حسین کو گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن کی اتھارٹی دی گئی ہے۔جو ایم آر اے ون لاہور کے متعلق تمام گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن کے ذمہ دار ہونگے اور طارق حسین کے علاوہ کوئی دوسرا انسپکٹر ایم آر اے ون کی حد تک یہ اتھارٹی استعمال نہیں کریگا۔
واضح رہے ایم آر اے تجمل حسین نقوی پنجاب بھر سے پہلے ای ٹی او ہیں جنہوں نے موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کے سیکشن 27 اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں اپنے اختیارات کا استعمال کیا ہے۔ اور کمپیوٹر پروگرامر و ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹرکو نیو رجسٹریشن اور ٹرانسفر آف اونرشپ کے وقت ہر گاڑی کی فزیکل انسپکشن کے حوالے خط لکھا یے