واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی محکمہ انصاف نے نیویارک کے لیے ججوں کی جانب سے مقرر کیے گئے نئے امریکی اٹارنی ڈونلڈ کنسیلا کو برطرف کر دیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مطابق یہ پیش رفت اسی روز سامنے آئی جب وفاقی ججوں نے ان کی تقرری کا اعلان کیا تھا، نیویارک کے بورڈ آف ججز نے ایک تقریب کے دوران ڈونلڈ کنسیلا کو جان سارکون کی جگہ تعینات کیا،
جو عبوری بنیادوں پر خدمات انجام دے رہے تھے لیکن عدالت کی جانب سے نااہل قرار دیئے گئے تھے۔









