خواجہ آصف

نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ملکی معیشت میں تبدیلی کا باعث ہوگا، گوادر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، خواجہ محمد آصف

گوادر (رپورٹنگ آن لائن)وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ملکی معیشت میں تبدیلی کا باعث ہوگا.

پاکستان کی ہوا بازی کی تاریخ میں یہ ایک اہم موقع ہے ، سی پیک میں شمولیت کے بعد گوادر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، تجارت اور سیاحت کے فروغ کےلئے گوادر اہم کردار ادا کرے گا، یہ منصوبہ عظیم کامیابیوں کی ایک منفرد مثال ہے جس پر سب کو فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو گوادرانٹرنیشنل ایئرپور ٹ کی آپریشن لائزیشن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

قبل ازیں وزیر دفاع و ہوا بازی نے پی آئی اے کی پہلی پروازکے ذریعے گوادر پہنچنے والے مسافروں کا پرتپاک استقبال کیا۔گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ محمد آصف نے مسافروں کو پھول پیش کئے۔ استقبال کے بعد ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ نیو گوادربین الاقوامی ہوائی اڈے کی آپریشنلائزیشن کا موقع نہ صرف پاکستان کی ہوا بازی کی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے بلکہ ہمارے ملک کی ترقی اور پیشرفت کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیو گوادربین الاقوامی ہوائی اڈے کی تاریخ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )میں شمولیت کے ساتھ 15-2014 سے شروع ہوئی ، سی پیک کے بانیوں نے گوادر کے علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اس جدید ہوائی اڈےکے قیام کو ترجیح دی تاکہ پاکستان اور دنیا کے درمیان ایک اہم رابطہ فراہم کیا جاسکے، نیوگوادر ہوائی اڈےکی تعمیر، انجینئرنگ اور تعاون کا ایک عظیم کارنامہ ہے، یہ بلند ہمت منصوبہ پاکستان اورچینی ٹیموں کی بے پناہ کوششوں اور لگن سے زندہ ہوا ہے، ان کی ہم آہنگی، مہارت اور ثابت قدمی نے اس ہوائی اڈے کو عالمی معیار کے مطابق بنانے میں مدد کی ہے۔

وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہمیں اس خوبصورت تحفہ کےلئے چینی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہئےجنہوں نے اس خوبصورت تحفہ کےلئے پاکستان، بالخصوص بلوچستانکے عوام کو بلا تعطل حمایت فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اس جدید منصوبے کی آپریشنلائزیشن کا مشاہدہ کرتے ہیں جنہوں نے اس کی تکمیل میں حصہ لیا۔ منصوبے کی ٹیمیں، انجینئرز، معمار ، مزدور اور تمام شرکا نے مثالی، پیشہ وارانہ رویے اور عزم کامظاہرہ کیا۔

ان کی محنت نے نہ صرف ایک ہوائی اڈا بنایا بلکہ مستقبل کی امید اور ترقی کا نشان بھی تعمیر کیا ہے۔ وزیرہوابازی نے کہاکہ نیو گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈا بلوچستان بلکہ پورے ملک کے لئے تبدیلی کے فوائد لانے کے لئے تیار ہے۔ یہ محض ہوائی اڈا نہیں بلکہ لامحدود مواقع کا ایک دروازہ ہے۔

یہ نیا انفراسٹرکچر تجارت اور سیاحت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا جس سے ترقی، خوشحالی نہ صڑف اس علاقے بلکہ پورے پاکستان کے لئے میسر ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے لئے یہ ہوائی اڈا ایک نئے دور کی خوشحالی کا نشان ہے جس سے ملازمتیں پیداہو ں گی۔ مقامی روزگار کو فروغ ملےگا اور مقامی لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گا۔ ہوائی اڈے کی موجودگی سرمایہ کاروں کو یہاں راغب کرے گی۔

اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دے گی اور ثقافتی تیاریوں کو فروغ ملے گا جس سے ایک متحرک کمیونٹی پیدا ہو گی۔ جب ہم اس اہم موقع کاجشن مناتے ہیں تو ہمیں مستقبل کی طرف بھی خوشخبری اور عزم کے ساتھ دیکھنا چاہیے۔ نیوگوادر بین الاقوامی ہوائی اڈا عظیم کامیابوں کی بنیاد اور ہمارے ملک کی صلاحیتوں کا نشان ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اتحاد اور تعاون کے ذریعے کیا حاصل کرسکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے میں حصہ لینے والے افراد کی عظیم کامیابوں اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے مل کر ایک خواب کو حقیقت میں تبدیل کیاہے اور مل کر پاکستان کے لئے ایک روشن اور خوشحال مستقبل کی تعمیر جاری رکھیں گے۔