محمد امجد خان نیازی 251

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے لیے نشانِ امتیاز ملٹری کا اعزاز

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرعارف علوی نے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نشان امتیاز سے نوازا دیا،تفصیل کے مطابق جمعرات کو ایوان صدر میں نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب منعقد ہوئی ، جس میں صدر مملکت عارف علوی نے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نشان امتیاز عطا کیا۔

یاد رہے کہ 7اکتوبر کو ایڈمرل امجد خان نیازی نے بطور نیول چیف پاک بحریہ کی کمان سنبھالی تھی، ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں